ائی پی ایل2021: بعض ٹیموں کے عہدیداروں نے رسد کو قطعیت دینے کے لئے یو اے ای کا کیادورہ کریں گے

,

   

مذکورہ ائی پی ایل ستمبر19تک کرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے اور فائنل15اکٹوبر تک کھیلا جائے گا۔


نئی دہلی۔انڈین پریمیرلیگ (ائی پی ایل)کے 14ویں ایڈیشن کے ماباقی کھیل کے لئے یو اے ای میں تیاریاں کی جارہی ہیں‘ کویڈ19پروٹوکال کو دھیان میں رکھتے ہوئے رسد کو قطیت دینے کے مقصد سے 6جولائی کے بعد بعض ٹیموں کے سربراہان کے ہیڈ کو یواے ای روانہ کرنے کی منصوبہ بنایاجارہا ہے۔

ان ٹیموں میں سے ایک ٹیم کے عہدیدار نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 2020کے مقابلے میں صورتحال تھوڑی الگ ہے کہ اس وجہہ سے یواے ای کو روانگی کافی اہم ہے او رسفر کے لئے سرحدوں کو کھولنے کے پیش نظر بڑی پیمانے پر بکنگ مسئلہ ہوسکتا ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ”بی سی سی ائی او رحکومت کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد ہم 6جولائی کے بعد یو اے ای جانے کی تیاری پر غور کررہے ہیں تاکہ رسد کے معاملات کو قطعیت دی جاسکے۔

پچھلے سال کی صورتحال کے عین برعکس‘ اس سال بڑے پیمانے پر بکنگس ممکن نہیں ہے‘ کیونکہ آپ لوگوں کو اس ملک کا سفر کرنا ہے اور یہ کام بائیو ببل میں کیاجارہا ہے اور یہ کافی حساس ہے“۔

ایک اور عہدیدار نے کہاکہ اس سے قبل وہ بی سی سی ائی سے سفر کے لئے رجوع ہوئے تھے مگر منظوری کے لئے کچھ وقت درکار تھا۔

انہوں نے کہاکہ ”سفر کے لئے ہم نے بی سی سی ائی کو درخواست روانہ کی تھی‘ مگر ہمیں منظوری کے لئے انتظار کرنے کو کہاگیاتھا۔

جبکہ ہمیں پچھلی مرتبہ توقف کے لئے بہت اچھا وقت ملاتھا‘ ہم اس مرتبہ بہتر چیزیں انجام دینے پر کام کررہے ہیں اور اسی وجہہ سے ہم وہاں پر موجود رہنا چاہتے ہیں تاکہ ہوٹل انتظامیہ سے بات چیت بھی کی جاسکے“۔

ایک او رٹیم کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ وہ ہوٹل کی تبدیلی پر غو رکررہے ہیں اور اس کے لئے ان کا جسمانی طور پر موجود رہنا کافی اہم ہے۔مذکورہ ائی پی ایل ستمبر19تک کرائے جانے کی تیاری کی جارہی ہے اور فائنل15اکٹوبر تک کھیلا جائے گا۔