ابوظہبی ٹی 10میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں ظہیر

,

   

دنیا بھر میں کرکٹ لیگ کی مقبولیت کے ساتھ منتظمین کی خواہش بڑھتی جارہی ہے کہ مذکورہ لیگ مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں اپنے کھیل کی ٹریڈ کریں۔

وہیں یوراج سنگھ کو منظوری مل گئی ہے کہ وہ کینڈا ٹی 20لیگ میں مقابلہ کریں‘ اب ظہیر خان ابوظہبی ٹی 10لیگ میں کھیلنے کی پوری تیاری میں ہیں جس کی شروعات 14نومبر سے ہوگی۔ وہ کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اس کا اعلان کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے بعد ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ پوری طرح خود کھلاڑیوں اور بی سی سی ائی پر منحصر ہے اگر وہ لیگ میں کھلاڑیوں کو کھیلنے کی منظوری دیتے ہیں۔

ساری ابوظہبی ٹی 10ٹیم کے آرگنائزر اور میری ٹیم کے اونرس میرے متعلق سنجیدہ ہیں‘ کھیل کا طریقہ نہایت دلچسپ ہے اور ہر گیند پھینکنے سے قبل غور کرنے پر مجبور کردے گا۔

مزید ہندوستانی کھلاڑیوں کو کھیل میں موجودگی بڑی بات ہوگی“۔ تیز طریقے جس میں 90منٹ میں کھیل اختتام پذیر ہوجائے گا اس کے متعلق استفسار پر ظہیر نے کہاکہ ”ابوظہبی ٹی 10لیگ پہلے سے موجود طریقہ کار ہے جس نے عالمی سطح پر کافی مقبولیت بٹوری ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”پچھلے سال میں ٹورنمنٹ کا حصہ تھا او رمیں نے محسوس کیا کہ فارمٹ کی اہمیت کو‘ میں اگلے سیزن میں کھیلنے کے لئے بے چین ہوں اور ابوظہبی لیگ کے لئے بہترین مقام ہے۔ ٹی 10کرکٹ میں اگلی بڑی چیز ہے اور اس کو یہیں رہنا چاہئے“۔

قبل ازیں سابق ہندوستانی کھلاڑی انل کمبلے نے بھی کہاتھا کہ دنیا بھر میں ہونے والے لیگ مقابلوں سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بہتر موقع ملے گا‘ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ انہیں ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

نومبر میں ابوظہبی ٹی 10میں جو کھلاڑی نظر ائیں گے ان میں ایان مورگن‘ شین واٹسن‘ ڈرین سامی‘ انڈرے رسل‘ کیرون پولارڈ‘ ڈیوان بیراؤ‘ انگلیو ماتھیوز‘ لاستھ مالنگا‘ محمد شہزاد‘ اور راشد خان شامل ہیں