اتحادی افواج کے انخلا کے بعد پاکستان کی اہمیت

   

اسلام آباد: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ہونے والی ملاقات میں افغان صدر امریکی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ، انخلا کے بعد افغان فوج کے لئے ٹریننگ اور مالی امداد جاری رکھنے پر بھی زور دیں گے۔بقول ماہرین افغان قیادت کی یہ بھی خواہش ہو گی کہ اتحادی افواج کے انخلا کے باعث ملک کو درپیش چیلنچز کے علاوہ پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے کے حوالے سے بھی بات کریں، تاکہ بین الافغان امن عمل میں پیش رفت ہو سکے۔جاری دو روزہ دورہ امریکہ کے دوران، قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ بھی افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے اعلیٰ سطی وفد میں شامل ہیں۔افغان امور کے ماہر اور سینئر تجزیہ نگار، رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد پاکستان کا رول بہت اہمیت کا حامل ہے، جس کے بعد افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان حالات کا تعین کرے گا۔