اتراکھنڈ۔ ہندو مکان مالک نے انتہائی دائیں بازو ہجوم کو ایک مسلمان کی دوکان زبردستی بند کرانے سے روک دیا

,

   

ایک ویڈیو میں جو متعدد ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیاگیا ہے‘ مذکورہ مکان مالک کو مسلم کرایہ دار کی مدافعت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ”وہ میرادوکاندار ہے۔میں اس کی ضمانت دے سکتاہوں“۔


فرقہ وارانہ طاقتوں کی بڑھتی اجارہ داری کے درمیان ملک کی تکثیرت کی یاد دہانی کے طور پر سامنے آنے والے ایک واقعہ میں‘ ایک ہند زمیندار اپنے کرایہ دار کو بچانے کے لئے آیاجب انتہائی دائیں بازوکے حامیوں کے ایک ہجوم نے اتراکھنڈ کے کاملو گنج میں مسلمانوں کی زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کررہاتھا۔

ایک ویڈیو میں جو متعدد ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیاگیا ہے‘ مذکورہ مکان مالک کو مسلم کرایہ دار کی مدافعت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ”وہ میرادوکاندار ہے۔میں اس کی ضمانت دے سکتاہوں“۔ایک ٹوئٹر ہینڈل جس کا نام ہندوتوا واچ جو نفرت انگیز تقریریں اور جرائم پر مشتمل خبریں او رویڈیوز شیئر کرتا ہے‘ اس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیاہے۔

دائیں بازو کے غنڈوں کے گروپ کی قیادت کرنے والے ایک شخص نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگلے دن سے دوکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس پر ہندومالک مکان نے جواب دیا کہ ان کے کرایہ دار اپنی دوکانیں کھلی رکھیں گے۔


اتراکھنڈ کے ضلع اتراکشی کے ٹاؤن پاو رولا میں بھڑتی فرقہ وارانہ بدامنی کے دوران یہ واقعہ پیش آیاہے۔ چہارشنبہ کے روز مسلم مذہبی قائدین نے جون 18کے روز دہرادون میں ایک ”مہا پنچایت“ بلائی ہے۔

یہ اعلان 15جون کو پاورالا میں منعقد ہونے والے ہندو”مہاپنچایت“ کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیاہے