اتراکھنڈ اسمبلی میں یو سی سی بل کی پیشکش پر بدرالدین اجمل کی شدید برہمی

,

   

انہوں نے الزام لگایاہے کہ ریاستی اسمبلیاں ”وزیراعظم نریندر مودی خوش“ کرنے کی راہ پر ہیں
نئی دہلی۔ کل ہند متحدہ جمہوری محاذ (اے ائی یو ڈی ایف) صدر اور آسام سے رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سیول کوڈ پر بل کی پیشکشی پر شدید برہمی کااظہار کیااور کہا ہے کہ اس کو”کوڑے دان میں پھینک دیاجانا چاہئے“۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایاہے کہ ریاستی اسمبلیاں ”وزیراعظم نریندر مودی خوش“ کرنے کی راہ پر ہیں۔آسام کے چیف منسٹر کو طنز کرتے ہوے اجمل نے الزام لگایاکہ ’’ریاستی اسمبلیاں ”جب حکومتیں ناکام ہوجاتی ہیں تو ریاستی اسمبلیوں کو کچھ چمکدار کرنا پڑتا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ آسام کے چیف منسٹر ہیمانتابسواس سرما بھی وقتافوقتا ایسا کرتے ہیں۔ وہ وزیراعظم مودی کو خوش رکھنا چاہتے کیونکہ کچھ وقت کے لئے چیف منسٹر رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”مذکورہ بل کو کوڑے دان میں ڈال دینا چاہئے“۔

بدرالدین اجمل نے زوردیکر کہاکہ فطرت کے خلاف کوئی بھی کام زیر دیر تک نہیں چل پاتا ہے۔ اجمل نے کہاکہ ”ہندوستان مختلف رنگوں کا باغ ہے۔ کوئی باغ کیسے خوبصورت ہوسکتا ہے جس میں ایک پھول ہی ہے‘ زیادہ وقت تک آپ اس پھول کو دیکھ نہیں سکتے۔

اگر فطرت کے خلاف کوئی کام آپ کرتے ہیں تو وہ اس کی مدت زیادہ نہیں ہوتی ہے“۔

اس سے قبل مسلم پرسنل لاء بورڈ(اے ائی ایم ایل پی بی)نے یونیفارم سیول کوڈ پر اعتراض جتایاتھااور کہاکہ ”یہاں پر اس طر ح کے یونیفارم سیول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے“۔

ہیمانتا بسواس سرما چیف منسٹرآسام نے اعلان کیاہے کہ وہ سرگرمی کے ساتھ اتراکھنڈ یوسی سی رپورٹ اور مجوزہ بجٹ اجلاس میں کثرت ازواج پر متوقع امتناع کا جائزہ لے رہے ہیں