اترپردیش۔ ایودھیا سے پی ایف ائی کارکن کی گرفتاری

,

   

ایودھیاسے یہ ایک مبینہ پی ایف ائی کارکن کی دوسری گرفتاری ہے
ایودھیا۔ مذکورہ اترپردیش میں ایودھیاپولیس نے ایک پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کارکن کو گرفتار کیاہے۔


پولیس نے ایف ائی آر میں اس شخص پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے‘ مسلمانوں کو ہندوؤں کے خلاف بھڑکانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ذریعہ ہندو کمیونٹی کے ممبرس کو نشانہ بنانے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔

گرفتار کیاگیاملزم زائد مرکز نظام الدین کا سرگرم تبلیغی رکن بتایاجارہا ہے جو اسلامی درس گاہ ندوہ سے فارغ التحصیل ہے۔

تاہم محمد حنیف کو ایودھیا میں تبلیغی جماعت کے امیر اور ملزم محمد زائد کے والد ہیں کا دعوی ہے کہ مقامی پولیس نے ستمبر29کے روز ان کہ پرانی سبزی منڈی علاقے کے مکان سے ان کے بیٹے کو گرفتار کیا اور چار دنوں تک غیرقانونی تحویل میں رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق زائد کیرالا میں پی ایف ائی کے تقاریب منعقد کرنے میں ملوث ہے۔

بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ زائد کے اس تنظیم کے اعلی قائدین سے تعلقات ہیں۔ایودھیاسے یہ ایک مبینہ پی ایف ائی کارکن کی دوسری گرفتاری ہے۔

چار دن قبل پچھلے ہفتہ بیکاپور پولیس اسٹیشن سے ایک مبینہ پی ایف ائی کارکن اکرم کو گرفتار کیاگیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اکرم کی تفتیش کے دوران زائد کے متعلق جانکاری کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ملک کر ایودھیامیں پی ایف ائی کی سرگرمیاں انجام دیاکرتے تھے۔