اترپردیش: دھوتی اور چپل پہننے والے مسافرکو ٹرین میں چڑھنے نہیں دیا گیا۔ ریلوے ملازمین کی کھلی خلاف ورزی

,

   

اٹاوہ: حکومت کا منشا ہے کہ چپل پہننے والا بھی ہوائی جہاز کاسفر کرے وہیں دوسری جانب ریلوے ملازمین چپل پہنے بزرگ کوٹرین میں سفر کرنے تک نہیں دے رہے ہیں۔ اترپردیش کے اٹاوہ جنکشن پر بہتر سالہ بابا رام اودھ داس کے پاس کنفرم ٹکٹ ہونے کے باوجود بھی انہیں ٹرین میں چڑھنے سے روک دیاگیا کیونکہ وہ ددھوتی پہنے اور وہی لپیٹے ہوئے تھے۔ اور ربر کی چپل پہنے ہوئے تھے۔

ریلوے عہدیدار نے انہیں روک دیا۔ذرائع کے مطابق بارہ بنکی واقع موسے پورتھرتیا کے بابا رام اودھ داس نے اٹاوہ جنکشن سے غازی آباد کیلئے جمعرات کے روز کانپور سے نئی دہلی کے درمیان چلنے والی شاتا بدی ایکسپریس 12033کا ٹکٹ آن لائن بک کیا تھا۔ کوچ نمبر دو سیٹ نمبر 72کنفرم تھی۔ جب بابار ام ٹرین میں چڑھنے لگے تبھی ٹرین کے دروازہ پر موجود ایک پولیس افسرنے انہیں روک لیا۔ اسی دوران وہاں ٹی ٹی بھی آگیا۔ بابا رام نے اپنا ٹکٹ بھی انہیں دکھایالیکن ان کی ایک بات نہیں سنی گئی۔ اسی دوران ان کی ٹرین بھی چلتی بنی اور وہیں اسٹیشن پر ہی رک گئے۔ عہدیداروں کے اس رویہ سے ناراض یہ بزرگ اسٹیشن ماسٹر کے پاس پہنچے۔ اور اپنی شکایت درج کروائی۔ اس کے بعد وہ غازی آباد کے لئے بس سے روانہ ہوئے۔ جمعہ کو وزیر ریلوے نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔