اجتماعی عصمت ریزی کی جس 23سالہ ارٹسٹ کو دھمکی دی گئی ہے اس سے کوئی انتظامی عہدیدار نے ملاقات نہیں کی

,

   

نئی دہلی۔ دھرو شاہ ایک 23سالہ مواد فراہم کرنے والے اور اداکارجو ایک مواد فراہم کرنے والے رائٹر‘ اداکار اور دو مرتبہ کے ٹیڈ ایکس اسپیکر ہیں۔ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر شاہ نے ”عصمت ریزی کلچر“ پر ایک نظم پڑھی تھی۔

جس کے پیش نظر انہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔انہیں انسٹاگرام پر 13لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ شامل کیاتھا

جنھوں نے انہیں اجتماعی عصمت ریزی کرنے کی اور ان کی فحش فلم بنانے کی دھمکی دی‘ اگر وہ 13جولائی 2020کے روز پوسٹ کردہ اپنا ویڈیو ہدف نہیں کرتے ہیں تو‘

مذکورہ ویڈیو اگریما جوممبئی نژاد شاؤ نامی مشہور اسٹانڈ اپ کامیڈین کی جانب سے عصمت ریزی کے متعلق دی گئی دھمکیوں پر مشتمل ہے

https://www.instagram.com/p/CClCPb3prHC/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

اس ویڈیو میں شاہ نے بیان کیاہے کہ کسی کو بھی قوم پرستی کی بنیاد پر عصمت ریزی کی دھمکی نہیں دینا چاہئے۔

اس ویڈیو میں کسی کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے او رنہ ہی کسی مذہب یا طبقے کا ذکر کیاگیا ہے۔

شاہ نے کہاکہ ”ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جس کا مجھے اس طرح کا تجربہ ہوا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”پہلے کبھی اس طرح کا مجھ پر حملہ نہیں کیاگیاہے۔ جب مجھے اس گروپ میں شامل کیاگیا‘ میرا جسم کانپ رہاتھا۔

یہ بے ہودہ پیغام پڑھنے کے بعد میں اپنے پیشاب پر قابو نہیں کرسکا“۔ انہوں نے کہاکہ ”کچھ لوگ جئے شری رام بھی کہہ رہے تھے“۔

https://www.instagram.com/p/CDJgGt6peG9/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

جن لوگوں نے انہیں پریشان کیاہے ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جو کہنے کی کوشش کی گئی ہے وہ اس کو سمجھ بھی نہیں سکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گروپ ممبرس کو اس بات کا بھی علم نہیں ہے انہیں اس میں شامل کیوں گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ سمجھتے ہیں کہ میں عصمت ریزی کے کلچرل کے خلاف بات کررہاہوں‘ میں مذہب کا مذاق اڑانے والے مزاح نگاروں کی حمایت میں بات کررہاہوں۔

یا پھر میں مخالف عصمت ریزی‘ میں مخالف مذہب ہوں جو مکمل طور پر جھوٹ ہے“۔

گروپ چھوڑنے کے بعد اور اپنے پروفائیل تک محدو د رسائی کرنے کے بعد انہوں نے ایک پوسٹ عصمت ریزی کی دھمکیاں دینے والوں کے متعلق بنایا اور اس کو ممبئی پولیس کے ہینڈل پر بھی ٹیگ کیاتھا۔

تبصرہ کے سیکشن میں کئی اورلوگوں نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کیاتھا۔

https://www.instagram.com/p/CDOGIJAJ9KQ/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

اس کے فوری بعد شاہ کو انسٹاگرام کے پیچ سے دھمکیاں ملنے شروع ہوگئے کچھ لوگوں نے انہیں 13جولائی کا ویڈیو ہدف کرنے کو کہاتھا۔