اجتماعی نماز ادا کرنے پر نوائیڈا میں ایک گرفتاری اور درجن بھر لوگوں پر مقدمہ درج

,

   

نوائیڈا۔مقامی پولیس نے جمعرات کے روز کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر قومی سطح پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اجتماع میں نمازادا کرنے پر ایک درجن کے قریب لوگوں پر مقدمہ درج کیاہے۔

چہارشنبہ کے روز سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد 1897ای ڈی اے اترپردیش اور این ڈی ایم ایکٹ2005کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

ایک ایسے وقت میں یہ واقعہ پیش آیاجب قومی راجدھانی میں سی او وی ائی ڈی19کے دہلی کے نظام الدین مرکز میں پھنسے ہوئے لوگوں 53کو مثبت پایاگیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھایاگیا ہے کہ 10-12لوگ پولیس کے مطابق چھت پر اکٹھا ہوکر نمازادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معاملے منظرعام پر آنے کے فوری بعد نماز کی امامت کرنیوالے شخص کی بطور صادق شناخت کرلی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس نوائیڈا سنکلپ شرما نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ”ایک ملزم جس کے گھر میں لوگ جمع ہوئے اس کو گرفتار کرلیاگیاہے“۔

ایک اور پولیس عہدیدار نے کہاکہ فی الحال سی آر پی سی کی فعہ 144بھی گوتم بدھ نگر میں ناگذ ہے تاکہ کرونا وائر س کی وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے‘ وہیں حکومت‘ انتظامیہ‘ میڈیا سب لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں او رکہہ رہے ہیں کہ جب تک کوئی ایمرجنسی نہیں رہے کوئی بھی گھروں سے باہر نہ نکلے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”تمام اقدامات کے باوجود مذکورہ افراد نے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے تاکہ جماعت کے ساتھ نمازادا کی جاسکے۔ ان کی اس غلطی اور خلاف ورزی کی وجہہ سے کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے“۔

پولیس نے کہاکہ ائی پی سی کے دفعہ188‘269‘اور270کے تحت ایک ایف ائی آر سیکٹر 20پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاہے۔ جن لوگو ں کے نام ایف ائی آر میں درج ہیں ان میں سالیق‘ ساقب‘ گڈو‘ محمد جہانگیر‘ نور حسین‘ شمشیر‘ افروز‘ فیروز‘ راضی عالم‘ تبروک‘ چھٹو‘ کے نام شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اب تک گوتم بدھ نگر میں مثبت کرونا وائرس کے 48معاملات درج کئے گئے ہیں جو ریاست اتریرپردیش میں سب سے زیادہ سی او وی ائی ڈی19کے معاملات ہیں