احتجاج میں شرکت کا شاخسانہ، دیپیکا پڈوکون کی فلم کی ٹکٹیں کینسل

,

   

حیدرآباد: اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ’چھپاک“ کے کئی ٹکٹس بک کرنے کے بعد کینسل کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے نئی دہلی میں جواہر لال نہرویونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے کئے جارہے احتجاج میں شرکت کرنے کے بعد سے ان پر سخت تنقیدیں شروع ہوگئی ہیں۔ احتجاج میں شرکت کرنے سے بعض لوگ ان سے ناراض ہیں اور ان کی فلم کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

 

حیدرآباد گوشہ محل بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی دیپیکا پڈوکون کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ چھپاک فلم جمعہ10 جنوری کو سنیما گھروں میں آرہی ہے۔ اس فلم کو میگھنا گلزار نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی پروڈیوسر خود دیپیکا پڈوکون ہی ہیں۔ اتوار ۵ جنوری کی شب جے این یو کیمپس میں اے بی وی پی کارکنوں نے گھس کے طلبہ کی پٹائی کردی۔ جس سے کئی طلبہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔