اراضی رجسٹریشن سہولت سے استفادہ کرنے کا مشورہ

   

سرپور ٹاؤن۔ سرپور ٹاؤن تحصیلدار آفس میں تحصیلدار لنگا مورتی نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے تحصیلدار آفس سرپور ٹاون میں زرعی اراضی سے متعلق رجسٹریشن کے ذریعہ خریدی اور فروختگی کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔آج تک جملہ 45 رجسٹریشن مکمل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اراضی کی منتقلی اور خریدی یا فروختگی کے علاوہ تحفہ کے طور پر دی جانے والی اراضی کا رجسٹریشن تحصیلدار آفس سرپور ٹاؤن میں کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ می سیوا سنٹر سے آن لائن درخواست داخل کرتے ہوئے تاریخ حاصل کرنے کے بعد تحصیلدار آفس رجوع ہوکر 30 منٹ میں زرعی اراضی رجسٹریشن ڈاکومنٹ حاصل کرنے کا عوام کو مشورہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ اراضی کی منتقلی یا اراضی رجسٹریشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے تحصیلدار آفس سرپورٹاؤن سے آفس کے اوقات میں ربط پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائل کی یکسوئی کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ بعد ازاں30 منٹ کے اندر درخواست داخل کرنے والوں میں خریدی و فروخت و رجسٹریشن ڈاکومنٹ حوالے کئے گئے۔