اردغان کا ڈنمارک کے سیاستداں پر مقدمہ

   

انقرہ: صدر ترکی رجب طیب اردغان نے ڈنمارک کے سیاستداں گرٹ ولڈرس پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ ترکی کے لیڈر کو دہشت گرد قرارد یتے ہوئے انہوں نے سلسلہ وار ٹوئیٹ کیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ ولڈرس نے اردغان کے وقار ، کردار اور عزت و اکرام کو نشانہ بنایا تھا اورانہیں ایک ناکام سیاستداں قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی۔ ان کے خلاف ہرجانہ کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے اردغان نے سخت قدم اٹھایا ہے۔