اردن: اب خوشی منانے کا وقت نہیں شادی تقریبات منسوخ ہونے لگیں

   

مناما: غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی شادی کا اعلان خاندان تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی مصیبت تمام اردنیوں کی مصیبت ہے۔ جب دو ہفتوں سے زائد عرصے سے ہر روز ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل ہو رہا ہے تو خوشی منانا اور کھلے عام اس کا اعلان کرنا شرمناک ہیزرقا گورنریٹ کے رہائشی نوجوان محمد حجی نے بھی اپنی شادی کا اعلان کرنے اور ایک پارٹی کاانعقاد منسوخ کردیا۔ ان کے خاندان کا خیال تھا کہ غزہ کی پٹی کیلئے سب سے آسان چیز جو وہ پیش کر سکتے ہیں وہ ان مشکل وقتوں میں ان کے ساتھ ان کا درد محسوس کرنا، ان کیلئے دعا کرنا، مالی مدد کرنا اور انھیں خون کا عطیہ دینا ہے۔اردنی اسٹار فٹبالر محمد ابو زریق نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی شادی منسوخ کردی۔ اردن میں عربی اور انگریزی بولنے والے مقامی ریڈیو اسٹیشنوں کی متحد نشریات کا آج آغاز کیا گیا ہے تاکہ غزہ کی صورتحال سے واقف کرایا جاسکے۔