اردو پریس کلب نظام آباد کا قیام بے باک صحافیوں کا تاریخی کارنامہ ، کانگریس قائد

   

نظام آباد :عبداللطیف ( آل انڈیا پولنگ بوتھ کانگریس ترجمان تلنگانہ ) و نرمل ضلع اقلیتی سیل کانگریس جنرل سکریٹر ی بھینسہ نے اُردو پریس کلب نظام آباد کے قیام کو بے باک صحافیوں کا تاریخ ساز کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ نظام آباد کے تمام صحافی اُردو پریس کلب میں شامل ہوتے ہوئے متحدہ طور پر صحافت کو آگے بڑھائیں اتوار کے دن اُردو پریس کلب پر تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ عبداللطیف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا لفظ عربی سے اخذ کیا گیا ہے صحیفہ سے صحافت کو اخذ کرتے ہوئے اس مقدس پیشہ کو دنیا بھر میں انجام دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اُردو صحافت کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1822 ء میں ہندوستان میں پہلا اُردو روزنامہ جام جہاں نما کی کلکتہ سے اشاعت عمل میں آئی آج ساری دنیا میں صحافت کا بول بالا ہے انہوں نے کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے انہوں نے بے باک صحافت کو فروغ دینے پر نظام آباد کے اُردو پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر فہیم احمد خان ٹی این جے یو ریاستی سکریٹری و سینئر جرنلسٹ نرمل، چیف ایڈیٹر روزنامہ دبنگ صحافت رشید عالم، محمد افضل خان پر بیورو چیف پر واز ٹی وی و دیگر نے خطاب بھی خطاب کیا۔ تہنیتی تقریب میں سرپرست رفیق شاہی ، محمد انور خان ، صدر محمد خالد خان ، جنرل سکریٹری محمد ذاکر ، نائب صدور سید قیصر ، اکبر بیگ ،محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی ، محمد امیرالدین خازن ، صدیقی وفا آرگنائز نگ سکریٹری ، محمد تاج ،محمد غوث ، سہیل شیبان ، کبیر اقبال ، محمد مظہر ، محمد جاوید ، ندیم احمد ، سید عارف، محمد بلال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔