اردو یونیورسٹی کے ائی ایم سی کا نایاب کارنامہ

,

   

ایم اے این یو یو کی معلومات پر مشتمل چار فلمیں سیلیگوری میں منعقدہ فیسٹول کے لئے منتخب

حیدرآباد۔مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی(مانو) کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر(ائی ایم سی)نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے اس کے چار فلمیں گلوبال سنیما فیسٹول کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔

مذکورہ سنیما فیسٹول کا انعقاد فلم فیڈریشن آف انڈیا(ایف ایف ائی‘فلم انڈسٹری کا اہم حصہ) کی جانب سے اور حکومت مغربی بنگال کے اشتراک سے سیلیگوری میں منعقد کی گئی ہے۔

ائی ایم سی کے مطابق مانو جانکاری سیریز کے تحت پروڈیوس مذکورہ فلمیں جس کا انتخاب فیسٹول کے لئے ہوا اس میں مرزا غالب‘ اریسٹوٹلی‘ اسٹیفین ہاکنگ اور اے پی جے عبدالکلام ہیں۔رضوان احمد ائی ایم سی ڈائرکٹر ملک بھر سے منتخب 24فلموں میں ایک مانو کی چار فلمیں ہیں۔

اس کے علاوہ ائی ایم سی کی تین فلمیں نیشنل سائنس فلم فیسٹول کے لئے بھی منتخب ہوئیں تھیں جو حال ہی میں چندی گڑھ میں منعقد ہوا تھا۔

مانو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے رضوان اور ان کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے