اروناچل پردیش میں زلزلہ کے جھٹکے

   

ایٹا نگر: اروناچل پردیش میں پانگن علاقے کے شمال میں جمعہ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے یہ اطلاع دی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.3 ناپی گئی۔مرکز نے کہا کہ زلزلے کا مرکز، جو صبح 6.56 بجے آیا، 30 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا، جو پانگن شہر سے تقریباً 1,176 کلومیٹر شمال میں تھا۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔