ارون جیٹلی کے مکان پر وزیراعظم مودی کی آمد

   

نئی دہلی ۔ 27 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ارون جیٹلی کے مکان جاکر ان کی فیملی ارکان کے ساتھ تعزیت کی اور وقت گزارا ۔ انہوں نے مرحوم لیڈر کی تصویر پر پھول بھی چڑھائے۔ 66 سالہ جیٹلی کا ہفتہ کو ایمس دہلی میں انتقال ہوگیا تھا ۔ اس سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ جیٹلی کے مکان پہنچ کر ان کے بیٹے روہن جیٹلی کو تعزیت پیش کی۔ وزیراعظم جنہوں نے تقریباً 20-25 منٹس جیٹلی کے مکان پر گمارے، ان کی بیوی ، بچوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ جس وقت جیٹلی کا انتقال ہوا اسی وقت وزیراعظم تین ملکی دورہ پرروانہ ہورہے تھے ۔ بحرین میں ایک اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کو یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ کس طرح وہاں ہے جبکہ ان کے قریبی رفیق جیٹلی اس دنیا میں نہیں رہے اور کچھ روز قبل ایک اور کابینی رفیق سشما سوراج بھی چل بسیں۔ جیٹلی کے فرزند روہن نے پیر کو گنگا ، ہردوار میں ان کے والد کی استھیوں کو سپرد آب کیا ۔