اسدالدین اویسی سماج وادی پارٹی کا ایجنٹ ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ

,

   

کانپور۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے منگل کے روز کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی کو سماج وادی پارٹی کا ایک ”ایجنٹ“ قراردیا۔

انہو ں نے اویسی کو ریاست میں فسادات کے اکسانے کا بھی مورد الزام ٹہرایااور انتباہ دیا کہ اگر اے ائی ایم ائی ایم کے لیڈر کو مشکل کھڑی کرتی ہیں تو سخت کاروائی کی جائے گی۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے کانپور میں ضلع ہیڈکوارٹرس میں ’بوتھ صدور کی کانفرنس‘کی افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”اس سے قبل انہوں نے ریاست میں ہر تیسرے اور چوتھے دن فسادات کے لئے استعمال کیا‘ مگر اب ریاست اترپردیش کو فسادات سے پاک ریاست کی شناخت حاصل ہے۔

اس موقع پر میں ’چچا جان(اویسی) اور ’ابا جان (ملائم) کے حامیوں سے استفسار کرنا چاہوں گا کہ غور سے سنیں‘ اگر تم ماحول کو اکساکر بھڑکانے کی ریاست میں کوشش کریں‘ پھر مذکورہ حکومت سختی کے ساتھ اس سے نمٹے گی“۔

انہوں نے کہاکہ اویسی کوشش کررہے ہیں کہ سماج وادی پارٹی کے ایک ایجنٹ بن کر وہ لوگوں کو اکسارہے ہیں۔

انہیں اس با ت کو ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ اب مذکورہ حکومت فسادات کی حمایت کرنے والی نہیں ہے مگر یہ حکومت مافیا پر بلڈوزاب چل رہی ہے۔

اس سے قبل اسدالدین اویسی نے مودی حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)اور این پی آرکوزراعی قوانین کے طرز پر دستبرداری اختیار کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ”اگر حکومت این پی آر او رسی اے اے قونین لاتی ہے تو پھر ایک اور نیا’شاہین باغ‘ ہم بنائیں گے“۔