اسد کی چوتھی مرتبہ صدارتی عہدہ کیلئے حلف برداری

   

دمشق۔ شامی صدر بشارالاسد نے چوتھی مرتبہ جنگ سے دوچار ملک میں صدارتی عہدہ کا حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت دمشق میں واقع صدارتی محل میں منعقد ہوئی اور اس تقریب میں ارکان پارلیمان، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں نے شرکت کی۔ بشارالاسد سن 2000 سے شام میں صدارتی عہدے پر فائض ہیں۔ مغربی ممالک اور اسد کے سیاسی مخالفین نے مئی میں ہونے والے انتخابات کو ناجائز اور شرمناک قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 80 فیصد سے زیادہ شامی شہری غربت کی نچلی ترین سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔