اسرائیل، فلسطین تنازع میں حکومت ہند دو قومی اصول کے موقف پر قائم ہے :جے شنکر

   

نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ہندوستان اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں دو قومی اصول کے موقف کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی مذمت کرتا ہے ۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران فلسطین پر ہندوستان کے موقف سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر جے شنکر نے کہا کہ فلسطین کی مدد کے لیے سالانہ 5 ملین ڈالر کی امداد دی جاتی ہے ۔ پہلے یہ رقم 10 لاکھ ڈالر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی کا شکار ہونے پر ردعمل ظاہر کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے فوجی برآمدات قومی مفاد اور مختلف شعبوں سے ہماری وابستگی پر مبنی ہیں۔