اسرائیلی فائرنگ پر حماس کا ردعمل

   

غزہ سٹی ۔ 25 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) حماس نے سرکاری طورپر اس بات سے انکار کیاکہ اسرائیل کا یہ الزام کہ تل ابیب کے شمالی علاقہ پر فلسطینی راکٹ حملے سے سات اسرائیلی زخمی ہوگئے اور وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اس کا سخت جواب دینے کا عہد کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ حماس نے کہاکہ کسی بھی مزاحمتی تحریک بشمول حماس غزہ پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملوں میں ملوث نہیں تھا ۔ عہدیدار نے کہا کہ ناخوشگوار موسم کی وجہ سے یہ حادثہ ممکن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بعض پیغامات مصر کو روانہ کئے گئے تھے جنکا اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ اسرائیل کی فوج کا دعویٰ ہیکہ حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں کئی اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے تھے ۔