اسرائیل او رحما س کی دشمنی فوری ختم کرنے کی کانگریس نے کیا مطالبہ

,

   

کانگریس نے کہاکہ فلسطین کی عوام کو پرسکون ماحول میں وقار کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق ہے اور مساوی حق اسرائیل کی عوام کو بھی ہے۔


نئی دہلی۔ مشرقی یروشلم‘ غازہ او راسرائیل میں تشدد پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ کانگریس نے جمعہ کے روز اسرائیل او رحماس دونوں کی دشمنی کو فوری ختم کرنے کی مانگ کی اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو امن بحال کرنے کے لئے فوری مداخلت کرنے کو کہا ہے۔

کانگریس کے محکمے خارجی امور کے چیرمن آنند شرما نے کہاکہ بغیر کسی تحدیدات کے مسجد الاقصاء میں فلسطینی عوام کو عبادت کرنے کا پورا حق ہے‘ اس کا ہمیشہ احترام کیاجاناچاہئے اسکی خلاف ورزی نہیں۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”یروشلم میں منظم واقعات کشیدگی او رتناؤ میں اضافہ کی وجہہ ہیں“۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاکہ”عید کے مقدس موقع پر مشرقی یروشلم‘ غازہ اور اسرائیل میں رونما ہونے والے واقعات پریشانی اور دنیا کے لئے باعث تشویش ہیں۔

اس تناؤ میں اضافہ غازہ پر فضائی حملے اور حماس کی جانب سے روکٹ حملوں کے نتیجے میں بے قصور او رمعصوم لوگ بالخصوص چھوٹے بچوں کی جانیں گئی ہیں اور کئی معمرشہری بھی زخمی ہوئے ہیں“۔

اس میں کہاگیا ہے کہ عوامی املاک او ربنیادی ڈھانچوں کی بڑھتی تباہی نے مشکلات او رخلل پیدا کیاہے۔

اس بیان میں کہاگیاہے کہ”کانگریس پارٹی اسرائیل او رحماس دونوں سے فوری دشمنی ختم کرنے کی مانگ کرتی ہے اور امن کی بحالی کے لئے فوری طور پر اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل کی مداخلت پر زوردیتی ہے۔

مذکورہ مسئلہ اقدار اور انسانیت دونوں پر مشتمل ہے۔ ہندوستان یو این ایس سی کے ممبرکے طور پر سرگرم ہوکر اس عنصر تک رسائی کے لئے کام کرے“