اسرائیل حماس تنازعہ میں انسانی بنیادوں پر توقف کی کوششوں کا ہندوستان نے کیاخیرمقدم

,

   

تنازعات کو کم کرنے والے عالمی کمیونٹی کی تمام کوششوں کا ہندوستان خیر مقدم کرتا ہے۔


اقوام متحدہ۔ہندوستان نے اسرائیل حماس تنازعہ میں انسانی بنیادوں پر وقفے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برداری کی کوششوں کا خیرمقدم کیاجس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور فلسطین کے لوگوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ پٹی میں انسانی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کے بارے میں غیررسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے‘ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے زوردیا کہ ہندوستانی قیادت کا پیغام ”واضح اورمستقل“رہا ہے۔

کمبوج نے کہاکہ ”ہندوستان بین الاقوامی برداری کی طر ف سے ان تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے جو تنازعات کو کم کرنے اور فلسطین کے لوگوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کے قابل بناتی ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم دہشت گردی کی تمام اشکال او رمظاہرکی سختی سے مخالفت کرتے ہیں‘واضح طور پرتشدد کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی پاسداری کے ساتھ ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مزید بڑھتے ہوئے واقعات کوروکا جائے اور امن واستحکام کی بحالی طرف تمام فریق کام کریں“۔

اس جانب بھی کمبوج نے اشارہ دیا کہ”ہم انسانی ہمدردی کے وقفوں کے لئے کوششوں کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں“۔

گذشتہ ہفتہ‘ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پٹی میں فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد وں پر توقف اور راہداریوں پر زوردیاتاکہ غزہ میں بلاروک ٹوک انسانی رسائی کی اجازتدی جائے‘ آخر تعطل پر قابو پایاایک ماہ سے جاریاسرائیل حماس تنازعہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔