نیویارک : ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعہ کو ختم کیا جائے۔ مشی گن میں عرب امریکن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کررہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیریس کی انتخابی مہم بھی جاری ہے۔ کملا کی انتخابی مہم ٹیم نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹ کاؤنٹ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کے اعلان کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی کی انتخابات میں مسلم ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ’’ہیریس۔والز‘‘ کے ٹکٹ کو ایک عملی اور مفید انتخاب کے طور پر دیکھنا چاہیے۔