کیرالا کے شہری کی ہلاکت کے بعد محکمہ خارجہ حکومت ہند سے اڈوائزری کی اجرائی
حیدرآباد۔6۔مارچ۔(سیاست نیوز) اسرائیل میں موجود ہندستانی محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور اپنی جان کی حفاظت کریں۔ حکومت ہند کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اڈوائزری میں ہندستانی اسرائیلی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقوں سے دور رہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندستانی شہری اسرائیل کے جنوبی وشمالی حصوں میں جو جنگ سے متاثرہ ہیں ان کا رخ نہ کریں۔ گذشتہ دنوں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پٹنی بین میکس ویل کی اینٹی ٹینک میزائل حملہ میں موت اور دیگر تین ہندستانیوں کے زخمی ہونے کے بعد حکومت ہندکے وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد اسرائیل میں موجود ہندستانی سفارتخانہ نے ہندستانی شہریوں کے لئے اڈوائزری جاری کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لبنان سے حزب اللہ نے جو میزائیل حملہ کیا ہے اس میں ایک ہندستانی کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر دو نوجوان زخمی ہیں اور ان نوجوانوں کا علاج جاری ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اسرائیل کے شمالی اور جنوبی حصوں میں زرعی سرگرمیوں میں مدد کر رہے ہندستانیوں کے لئے جاری کی گئی اڈوائزری میں ہندستانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقوں سے دور رہنے کو ترجیح دیں۔بتایاجاتا ہے کہ اسرائیل میں موجود ہندستانی سفارتخانہ کی جانب سے اسرائیل میں موجود ہندستانیوں کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔3