اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملوں کو کیاتیز‘ اقوام متحدہ مشن نے تحمل اختیار کرنے پر دیازور

,

   

پچھلے دو دنوں میں لبنان اسرائیل رحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیاہے
بیروت۔ ایک مقامی ٹیلی ویثرن چینل کی خبر ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر ایتہ الشعب کے مضافاتی علاقوں کو اسرائیلی توپوں نے نشانہ بنایاہے۔

مقامی ٹی وی چیانل الجدید کا حوالہ دیتے ہوئے زنہونیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اتوار کی دوپہر میں اسرائیلی توپوں سے گولہ باری کے بعد شہر کے لوگ اپنے گھر وں سے باہر نکل کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی بتایاگیا کہ جنوبی لبنان میں کم اونچائی پر شدید جاسوسی پروازیں دیکھی گئیں۔

قبل ازیں دن میں مذکورہ اسرائیلی فوج نے کہاکہ جنوبی لبنان سے مارٹر حملہ اور اسرائیلی علاقے میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کے جواب میں اس نے جنوبی لبنان پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حملہ کیا توپوں سے علاقوں میں بم باری کی ہے۔

نیشنل نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق درایں اثناء اقوم متحدہ کے سربراہ ارولڈو لازارو سینز نے دونوں طرف کے فریقین سے رابطہ کیا اور زوردیاکہ اپنی مشق میں تحمل اختیار کریں۔

لبنان اسرائیل سرحد پر حالات پچھلے دو دنوں سے کشیدہ ہوگئے ہیں‘ غزہ نژادمصلح گروپ کے ہفتہ کی صبح سے شروع ہونے والے فلسطین مصلح گروپس کی جانب سے مشترکہ حملے کی حمایت میں حزب اللہ نے درجنوں میزائل داغے ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے پیر کے روزایک بیان میں کہاکہ کم ازکم دودہشت گرد اس وقت مارے گئے جب وہ لبنان سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔