اسرائیل کا غیرقانونی طور پرفلسطینی زمینوں پر قبضہ

   

تل ابیب : اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ایک نئی یہودی بستی کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی 64 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا۔ہیبرون میونسپلٹی نے
اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے شہر کے شمال میں البوائرہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی 64 اراضی پر قبضے کا فوجی فیصلہ جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب غزہ کی پٹی میں جنگ اپنی تیزی سے جاری ہے، اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس زمین کو غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے لیے نئی عمارتوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ہیبرون میونسپلٹی نے کہ ہیا کہ فوجی فیصلے کے ساتھ ہی، خطے میں 8 ہزار فلسطینی آبادی کی جبری ہجرت کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، اور متنبہ کیا ہے کہ علاقے کی 800 ڈیکیر اراضی پر قبضہ کر لیا جائے گا۔