اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 55 افراد ہلاک

   

بیروت : گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر کیے گئے فضائی حملوں میں 55 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 156 افراد زخمی ہوئے۔لبنان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں اسرائیل کی جانب سے ملک پر جاری فضائی حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔