اسرائیل ۔حماس جنگ: جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل اور حماس کے درمیان تیزی سے حملے شروع

   

بیت المقدس: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سات روز تک جاری رہنے والے اس معاہدے میں جمعرات تک حماس نے اسرائیل کے 110 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ اس کے بعد یہ معاہدہ جمعہ کو ختم ہو گیا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے دعویٰ کیا کہ حماس نے اسرائیلی علاقے میں فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایسے میں اسرائیل نے غزہ سے داغے گئے راکٹ کو مار گرایا۔ امید کی جا رہی تھی کہ جنگ بندی آگے بڑھ سکتی ہے۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔