اسسٹنٹ انجینئر پنچایت راج رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو نے سوریہ پیٹ میں اسسٹنٹ انجینئر پنچایت راج کے رنگاراجو کو 5 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایل ای ڈی لائنس کی تنصیب کے کنٹراکٹ کو ایم بی بک میں درج کرنے اور بلز کی اجرائی سے متعلق شکایت گذار دھراوت سے رنگاراجو نے 5 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ع
اور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اے سی بی نے اے ای رنگاراجو کو اے سی بی کی خصوصی عدالت نامپلی حیدرآباد میں پیش کردیا ۔ ع