اسلامی جہاد کمانڈر اسرائیلی حملے میں ہلاک

,

   

غزہ سٹی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ایک سینئر اسلامی جہاد کمانڈر کو فلسطینیوں کے ساتھ تازہ ترین سرحد پار جھڑپوں کے دوران ہلاک کردیا۔ جیسے ہی کمانڈر باہا ابوالعطاء کے مارے جانے کی خبر عام ہوئی ، غزہ کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹس کی زوردار آوازیں آنے لگیں۔ اسلامی جہاد کے مطابق 42 سالہ ابوالعطاء ایک ’’جانباز‘‘ کی طرح پیشقدمی کر رہا تھا کہ اسے ہلاک کردیا گیا۔ اسلامی جہاد نے اس کے سوائے کوئی تفصیل نہیں بتائی ، البتہ العطاء کی ہلاکت کا انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا۔