اسٹیم سل تبدیلی کے بعد ایچ ای وی سے صحت یاب ہونے والی پہلی عورت۔ مطالعہ

,

   

واشنگٹن۔ امریکہ میں ایک لیوکیمیاکے ایک مریض پہلی عورت اور ایچ ائی وی سی صحت یاب ہونے والی تیسری مریض بن گئے ہیں‘ مذکورہ وائرس کو اے ایڈس کی وجہہ ہے‘ محقیقین کے بموجب انہیں اسٹیم سل تبدیلی دی گئی تھی۔

امریکہ میں سی آر او ائی کی ایک پیشکش کے موقع پر مذکورہ محقیقین نے بتایا کہ اے آر ٹی کی مکمل تھراپی کے باوجود 14مہینوں تک ایچ ائی وی کے سطح اس عورت میں نہیں پائی گئی ہے۔اسٹیم سل جسم میں منفرد اقسام کے سل کو فروغ دینے کی قابلیت رکھتا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹس برائے صحت (این ائی ایچ) نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”اسٹیم سل تبدیلی حاصل کرنے والے ایک فرد میں ایچ ائی وی سے صحت یابی کا یہ تیسرا معاملہ ہے۔

اس سے قبل دو معاملات میں اسٹیم سل تبدیلی کے نتیجے میں ایچ ائی وی سی صحت یابی کا مشاہدہ کیاگیاہے۔

پہلا معاملہ’برلن مریض‘ کے طور پرجانا جاتا ہے‘ اس کو بارہ سال تک ایچ ائی وی کا مرض تھا اوراسکو ایچ ائی وی کا علاج سمجھا جاتا تھا۔ ستمبر2020میں لیو کیمیا سے موت ہوگئی ہے۔

ایک لاتینو مریض جس کو ”لندن مریض‘ کے نام سے جانا جاتا تھا‘ مگر 30ماہ کے علاج کے بعد وہ ایچ ائی وی سے آزاد ہوئے۔

اسٹڈی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تیسرا معاملہ اسٹیل سل تبدیلی کا ہے جسکو ایچ ائی وی سے راحت میں کامیابی کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے اور ان لوگوں کے لئے ہے ایچ ائی وی کے ساتھ دیگر امراض کے لئے تبدیلی میں استعمال کیاجاتا ہے۔

اس تحقیق کو ائی پی ایم پی اے اے سی ٹی‘ پی 1107نے منعقدکیاہے جو ایک مشاہداتی تحقیقات برائے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا‘ لاس اینجلس اور جانسن ہاپکنس یونیورسٹی ہے۔

اسٹڈی ٹیم کے بموجب سوائے ایچ ائی وی ڈی این اے میں عورت کے بلڈ سل میں اے آرٹی کے 14ہفتوں کے روک دئے جانے کے بعد سے 14مہینوں تک ایچ ائی وی کا پتہ نہیں چلا ہے۔