اسپتال کا ہاسٹل ڈاکٹر جوڑے کے لئے شادی کی تقریب گاہ میں تبدیل

,

   

مذکورہ ڈاکٹر جوڑے نے یکم اور 2جولائی کے لئے صرف دن کی چھٹی لی اور3جولائی کو نوکری پر واپس لوٹ گیا

ممبئی۔سیاناسپتال کے انستھساتسٹ نے فیصلہ کیاکہ یکم جولائی کے روز منائے جانے والے یوم ڈاکٹرس کے موقع پر اپنی فیملی کے محض10ممبرس کی موجودگی میں شادی کے رسومات ادا کریں گے۔

اسپتال کے احاطے میں موجود ہاسٹل میں ان کے ساتھیوں نے ہلدی اور مہندی کی رسم کا جشن منایا۔پوسٹ گریجویشن کے لئے جب دونوں سیان اسپتال پہنچے تب سارجیرو سنانو(30)اور رامپی نہاریہ(29) کا تین سے قبل معاشقہ شروع ہوا تھا۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=Yo4BSf-el88&feature=emb_title

سنانو نے اپنا ایم بی بی ایس جی ایم سی آرونگ آباد سے پورا کیاتھا اور رامپی جوہریانہ کے ہیں کولہا پور سے اپنا ایم بی بی ایس پورا کیاتھا

۔سنانو نے کہاکہ ”امتحانات کے بعد ہم نے شادی کا منصوبہ کیاتھا۔ مگر اب ہمارے امتحانات ڈسمبر میں ہوں گے۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیاکہ شادی میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔

ہم نے اپنی ہلدی اورمہندی نئی آر ایم او ہاسٹل میں کرلی۔ ہمارے کچھ دوست سیون ہلز میں تعینات ہیں وہاں پر پانچ روم خالی ہیں۔

ہمارے ساتھیوں نے ان رومس کو سجادیا۔ہم سب نے سماجی دوری بنائے رکھی۔مذکورہ مہندی تقریب29جون جبکہ ہلدی کی تقریر اگلے روز منعقد کی گئی تھی“۔

رامپی نے کہاکہ ”ہماری شادی گاہ میری بہن کا ویرار میں گھر تھا جس میں ہمارے نورشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ایک پنڈت کو بھی بلایاگیاتھا۔

ہم نے کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیاکیونکہ سیان اسپتال میں ڈاکٹر س پر کام کا کافی دباؤ ہے۔ ویرار تقریب کے لئے اسپتال سے کوئی بھی نہیں آیا۔

ہم نے صرف اپنے سینئرس کو جانکاری دی اور ان سے نیک تمناؤں مانگیں“۔سنانو نے کہاکہ ”میری طرف سے صرف میرے والد بیجارو سونو نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی

۔ میری والد کو شوگر اور دمہ کی شکایت ہے‘ لہذا ہم کوئی جوکھم نہیں لینا چاہتے تھے۔

ہم ایک اچھی تقریب کریں گے امید ہے یہ ڈسمبر میں ہوگی‘ جب عالمی وباء کاخاتمہ ہوجائے گا“۔

مذکورہ ڈاکٹر جوڑے نے یکم اور 2جولائی کے لئے صرف دن کی چھٹی لی اور3جولائی کو نوکری پر واپس لوٹ گیا۔

ہنگامی طبی خدمات میں سنانو کی تعیناتی ہے جبکہ رامپی کی تعیناتی سی ٹی‘ ایم آرائی سیکشن میں ہے۔

ایم اے آرڈی کے ڈاکٹر اویناش ساکنوری نے کہاکہ”سیان اسپتال کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہاسٹل کا استعمال شادی کی تقریب کے لئے کیاگیا“۔