اسپین: نقاب پوش حملہ آورنے بچے کوچاقو سے قتل کردیا

   

میڈرڈ : اسپین کے شہر موکیجون میں کھیل کے میدان میں 11 سالہ بچے کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نقاب پوش شخص ٹولیڈو کے اینجل ٹارڈیو اسٹیڈیم میں داخل ہوا جہاں بچے فٹ بال کھیل رہے تھے۔ حملہ آور نے بچوں پر حملہ کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ابتدائی طبی امداد کے تحت زخمی بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ مجرم سرمئی رنگ کی کار میں فرار ہوا۔ اسٹیڈیم میں نگرانی کے کیمرے موجود تھے ،جن کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہے۔