اسکول ویان ڈرائیور کی بیٹی نے برونز میڈل جیتا

   

چنئی۔ صبح 4.30 بجے جگدیش گلیا اور ان کی آٹھ سالہ بیٹی تنو 2016 کے ریو اولمپکس میں ہندوستانی خواتین کی ریسلنگ کو دیکھتے ہوئے ٹیلی ویژن پر چپکے ہوئے تھے جب ساکشی ملک نے ہندوستان کے لئے برونز میڈل حاصل کیا اور جگدیش اور تنو دونوں نے خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب ہریانہ میں ایک اسکول بس ڈرائیور جگدیش نے فیصلہ کیاکہ تنو ایک ریسلر بنے گی۔ دوسری طرف تنو ان سفری مواقع کے بارے میں سوچ کر اور بھی زیادہ پرجوش تھی جو انہیں بطورکھلاڑی حاصل ہوں گی۔ اس نے اس خواب کے قریب ایک قدم آگے بڑھایا جب اس نے یہاں راجارتھنم اسٹیڈیم میں65 کلوگرام وزن کے زمرے میں برونز میڈل جیتا۔ میرے والد گولڈ میڈل سے خوش ہوتے، لیکن یہ ٹھیک ہے۔ پچھلے ایڈیشن کے برعکس جہاں میں دوسرے راؤنڈ میں باہر ہوگئی تھی اور خالی ہاتھ لوٹی تھی، اس بار میرے پاس اپنے والدکو دکھانے کے لیے کچھ تو ہے۔ تنو نے میڈل حاصل کرنے کے بعد کہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عام طور پر اس کے والد اس کے ساتھ زیادہ تر مقابلوں میں سفرکرتے ہیں، لیکن اس بار اس کے اسکول نے اس کی چھٹی منظور نہیں کی اس لیے وہ اپنے چچا نریندراور چھوٹی کزن بہن ساکشی کے ساتھ تھیں، جو میڈل نہیں جیت سکی۔ تنو نے اب تک یہاں برونز میڈل سمیت چار میڈلس جیتے ہیں۔ اس نے 2023 میں انڈر19 اسکول گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 2022 میں انڈر17 کیڈٹ رینکنگ سیریز اور 2019 میں انڈر 14 اسکول نیشنل گیمز میں برونز میڈل بھی جیت چکی ہیں۔ اگلے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں آپ مجھے گولڈ میڈل جیتتے ہوئے دیکھیں گے۔ میں یہاں سے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی اور سخت محنت کروں گی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں موقع اور میڈل نے مجھے کافی حوصلہ بخشا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ میں بڑے اور بہتر میڈل کی حقدار ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ان کے والد نے اپنی کم کمائی کے باوجود پہلوان کی خوراک اور ٹریننگ کے لیے سب کچھ کیا ہے۔ میرے چچا نے ایک بھینس بھی خریدی ہے تاکہ دودھ اورگھی کی کمی نہ ہو۔
سرفراز خان کی شمولیت توجہ کا مرکز
وشاکھاپٹنم: ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں سرفراز خان اور رجت پاٹیدار میں سے کسی ایک کا انتخاب مشکل ہوگا۔ میچ جمعہ کو یہاں شروع ہوگا، میزبان ہندوستان حیدرآباد میچ میں شکست کے بعد برابری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور سرفراز کا انتخاب توجہ کا مرکز ہے۔