مودی کی اصلیت سے عوام بخوبی واقف ، ریاست کی فلاح و بہبودی اسکیمات سے بی جے پی کو بوکھلاہٹ، مختلف قائدین کے خطابات
عادل آباد۔ ایوان لوک سبھا میں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی جانب سے ٹی آر ایس پارٹی پر تنقید کرنے کے بناء پر ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر مسٹر جوگور رامنا کی قیادت میں بی جے پی حکومت اور مسٹر نریندر مودی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا ۔ ایم ایل اے کیمپ آفس سے عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا کی سرپرستی میں سینکڑوں ٹی آر ایس کارکنوں نے اپنے منہ پر سیاہ پٹیاں لگاکر اپنے ہاتھ میں سیاہ پرچم تھامے ہوئے ایک ریالی کے طور پر کلکٹریٹ چوک پہونچکر مسٹر مودی کا فرضی پتلا نذر آتش کیا ۔ اس موقع پرا حتجاجی بی جے پی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بلند کرتے ہوئے مودی ہٹاؤ ، دیش بچاؤ کہہ رہے تھے ۔ اس احتجاجی کارروائی کے بعد مسٹر جوگو رامنا نے بی جے پی حکومت کے سربراہ مسٹر مودی کے خلاف شدید برہم انداز میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاست تلنگانہ میں عوام کی فلاح و بہبودی کی خاطر جاری مختلف اسکیموں سے متاثر ہوکر مسٹر نریندر مودی بوکھلاٹ کا شکار ہوچکے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی پر تنقید کرنا بی جے پی حکومت کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوگا ۔ عوام کو فریب کے جال میں الجھاکر ا قتدار حاصل کرنے والے مسٹر مودی کی اصلیت سے عوام بخوبی واقف ہوچکی ہے ۔ اس احتجاج میں صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر ، نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی و دیگر قائدین میں یونس اکبانی ، سید ساجد الدین ، محمد ظہور الدین ، اعجاز احمد ، ٹاون کمیٹی جنرل سکریٹری مسٹر محمد اشرف علی ، قاضی نعیم الدین کونسلر بلدیہ بھی موجود تھے ۔
٭٭ کانگریس کا ملک میں صفایا ہوچکا ہے ۔ آئندہ ایک صدی تک کانگریس پارٹی اقتدار پر نہیں آسکتی یہ بیان جو مسٹر نریندر مودی وزیر اعظم نے جاریہ پارلیمانی اجلاس کے دوران دینے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے عادل آباد کانگریس پارٹی کی جانب سے مسٹر مودی کے خلاف زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے بس اسٹیشن کے روبرو مسٹر مودی کی تصویر والا فلیکس کو نذر آتش کیا گیا۔ مودی ڈاؤن ڈاؤن ، بی جے پی ڈاؤن ڈاؤن کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔ بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے AICC رکن شریمتی جی سجاتا نے بی جے پی حکومت کے دور کو ملک کی تاریخ میں سیاہ دور قرار دیا ۔ ریاستی کانگریس پارٹی صدر مسٹر ریونت ریڈی اور ضلع پارٹی صدر مسٹر ساجد خان جو حیدرآباد میں زیر علاج ہیں ان کی ہدایت پر کانگریس کی جانب سے مسٹر مودی کے بیان کے خلاف منائے گئے احتجاج میں شریمتی جی سجاتا ، ٹاون کمیٹی صدر ناگیش ، ایم نرسنگ ، سنتوش ، میناریٹی سیل صدر محسن پٹیل ، محمد ارشد ، شیخ کلیم ، ناہید ، رویش ریڈی و دیگر موجود تھے ۔
کوہیر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 فروری کو ریاست تلنگانہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف ٹی آر ایس پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر کوہیر منڈل مستقر میں امبیڈکر چوک چوکھی سے پولیس اسٹیشن چوراستہ تک ایک سیاہ بیاچ زبردست احتجاجی ریالی منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور اس موقع پر مرکزی حکومت کا علامتی پتلہ نظر آتش کیا گیا بعد ازیں کے نرسملو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا تلنگانہ کے خلاف جو نازیبا الفاظ کا استعمال کیا وہ وزیر اعظم کرسی کے شان کی خلاف ہے ۔ محمد عقیل احمد نائب صدر ٹی آر ایس کوہیر منڈل نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں 1200 طلباء کی قربانی کی توہین کی ۔ اس موقع پر محمد افتخار صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل ، محمد کلیم الدین مسعود شاہد ، شیخ جاوید ، محمد ریاض الدین ڈپٹی سرپنچ ، محمد مدثر ، محمد فردوس سرور ، یوسف پٹیل ، روی کرن سرپنچ ، نرسملو ، کرشنا ، ایم آنند ، راجو سوامی کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔
منچریال : وزیر اعظم نریندر مودی نے علحدہ ریاست تلنگانہ کے متعلق زہریلا بیان دیا ہے ۔ مودی کے بیان پر ضلع منچریال صدر ٹی آر ایس و گورنمنٹ وہپ مسٹر بالکا سمن زیر قیادت رکن اسمبلی منچریال ، مسٹر این دیواکر راؤ نے ہزاروں کارکنوں اور قائدین کے ہمراہ منچریال میں ایک زبردست بائیک ریالی نکالی اور سیاہ جھنڈیاں لہراتے ہوئے زبردست احتجاج منظم کیا ۔ امبیڈکر چوراہا آئی بی کے پاس سڑک پر دھرنا منظم کیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی کا علامتی پتلہ نذر آتش کردیا گیا ۔
یلاریڈی : یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل لنگم پیٹ میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے امبیڈکر چوراستہ پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے ٹی ار ایس منڈل پارٹی صدر رمیش نعیم ، نرہری ، نرسملو ، مدام سائیلو ، ستیہ نارائنا اور دیگر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں تلنگانہ سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بلند کئے اور ان کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا ۔
جڑچرلہ : پارلیمنٹ سیشن میں کل ہوئے تلنگانہ کے بارے میں اس کے برعکس مخالف باتیں وزیر اعظم نریندر مودی کے باتوں میں ناراض ہوکر آج ریاست تلنگانہ ٹی آر ایس پارٹی کو اس کی مخالفت کرنے کیلئے وزیر اعلی کے سی ار کے کہنے پر آج مجلس بلدیہ کے احاطہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کے بشمول مجلس بلدیہ چیرپرسن ’’ ڈی لکشمی ‘‘ کی قیادت میں تمام ٹی آر ایس قائدین نے نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے نعرہ بازی لگائیں ۔ اس موقع پر جڑچرلہ کے سیاسی ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
بودھن : ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راما راؤ کی ہدایت پر آج حلقہ اسمبلی بودھن میں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ٹی آر ایس پارٹی کے سرگرم کارکنوں اور چیرمین مارکٹ کمیٹی وی آر دیسائی ایڈوکیٹ زیڈ پی نظام آباد وائس چیرپرسن راجیا یادو ٹاون پریسیڈنٹ بودھن رویندر یادو صدر ٹاون میناریٹی سیل بودھن بابا این آر آئی نے زبردست احتجاج منظم کیا اور بی جے پی کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا ۔ جنرل سکریٹری عبدالرحمن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام کی مسلسل جدوجہد اور کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے غیر معینہ بھوک ہڑتال کے سبب ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی ۔ نریندر مودی کی جانب سے پارلیمنٹ میں نوتشکیل تلنگانہ کے تعلق سے گمراہ کن بیان دینے پر عبدالرحمن نے افسوس کا اظہار کیا اور تلنگانہ کی عوام سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔
دوباک : حلقہ اسمبلی دوباک میں میدک ایم پی کے پربھاکر ریڈی اور ایم ایل سی فاروق حسین نے ٹی آر ایس قائدین کے ساتھ مل کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نظر آتش کیا گیا ۔ میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف گجرات کے وزیر اعظم کی طرح سلوک کر رہے ہیں ۔ تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں میونسپالٹی ٹی آر ایس صدر پی ومشی کرشنا گوڑ ، میونسپل چیرپرسن جی ونیتا بھوم ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی رویندر ریڈی و کثیر تعداد میں ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔
ظہیرآباد : مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد مانک راؤ کی قیادت میں سیاہ جھنڈوں کے ساتھ بائیک ریالی نکاللی گئی بعد ازاںپارلیمنٹ میں تلنگانہ کے قیام کے متعلق دروغ گوئی اور گمراہ کن مودی کے بیان کے خلاف سخت احتجاج درج کرتے ہوئے بی جے پی کے علامتی پتلے کو نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سید محی الدین سابق میونسپل چیرمین منکال سبھاش ، منڈل صدر راملو ، آتما کمیٹی چیرمین وجئے کمار، نوجوان قائد محمد تنویر ، موہن ریڈی ، سابق کونسلر موتی رام ، راملو نیتا ، جہانگیر قریشی ، محمد عبداللہ ، محمد یونس ، مہیپال ریڈی ، محمد یعقوب ، اسرائل بابی ، محمد مرتضی ، محمد علی کے علاوہ ٹٹی آر ایس کارکنوں و قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
نیالکل: پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ ریاست کے تعلق سے نازیبہ ریمارکس کرنے کے خلاف آج رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو محمد تنویر ریاستی یوتھ لیڈر کی قیادت میں ٹی آر یس پارٹی قائدین کارکنوں نے سیاح بیانرس لگا کر احتجاجی دھرنا دیا اور وزیر آعظم کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ اس مواقع پر صدر ٹاون ٹی آریس سید محی الدین راملو محمد یعصوب منکال سبھاش جہانگیر یونس عبدلللہ محمد علی شیخ وحید بابی سابق ارکان بلدیہ ویگر ٹی آریس قائدین موجود تھے۔
کیرامیری: پارلیمینٹ سیشن کے موقع پر ملک کے وزیراعظم کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے لیے کیے گیے جدوجہدسے متعلق کیے گیے بیان کی مخالفت میں آج کیرامیری منڈل کے ٹی آرایس قائدین کی جانب سے زبردست رسستہ روکواحتجاج اور دھرناکیاگیا اور مرکزی حکومت کاعلامتی پتلہ بھی نذرآتش کیاگیا اسی موقع پر بی جے پی پارٹی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی اس موقع پر افتخار احمد اتم نایک شیخ یونس mpp موتی رام zptc . درپتابائی اور دیگر ,ٹی آر ایس قائدین موجود تھے
حضورآباد: کل پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ناشائستہ ریمارکس کے خلاف حضورآبادو جمی کنٹہ میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی موجودگی میں حضورآباد امیبیڈکر مجسمہ ورنگل کریم نگر شاہراہ پر جمی کنٹہ گاندھی چوراستہ پر دھرنا منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر حضورآباد میں ٹی آریس پارٹی صدر کے۔سرینیواس نے ناشائستہ ریمارکس پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔اس موقع پر قائدین کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نظام آباد : نظام آباد میں سینکڑوں ٹی آرایس قائدین و کارکنوں نے بائیک ریالی نکالی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علامتی پتلہ کو نذرآتش کیا گیا ۔ قائدین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کی تاریخ سے واقف نہیں ہے جس کی وجہ سے بیان بازی کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر و صدر ٹی آرایس کے سی آر کی اپیل پر رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا کی ہدایت پر ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم ، مئیر نیتوکرن ، نوڈا چیرمین پربھاکرریڈی ، کارپوریٹر س ایم اے قدوس ، ٹی آرایس اقلیتی سیل کے صدر نوید اقبال ، ٹی آرایس قائدین شیخ علی صابری ، سجیت سنگھ ٹھاکر، ستیہ پرکاش کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے بائیک ریالی نکالی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علامتی پتلہ کو نذرآتش کیا ۔
سوریاپیٹ: وزیر اعظم مودی کے مخالف تلنگانہ بیان پر پر وزیر برقی جگدیش ریڈی کی ہدایت پر ٹی آر ایس قائدین و کارکنان نے سوریاپیٹ میں احتجاجی بائک ریالی نکالی۔ وزیر اعظم مودی سے فوری طور پر تلنگانہ کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ قائدین نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ریمارکس سے ریاست کے لوگوں کے جذبات اور عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم تلنگانہ پر اپنے ریمارکس فوری واپس لیں۔
جگتیال ۔پارلمینٹ میں وزیر آعظم نرییندر مودی نے گذشتہ روز تلنگانہ ریاست کے قیام پر سونیا گاندھی اور کانگریس پر ٹی پر نازیبہ ریمارکس کرنے کے خلاف بطور احتجاج جگتیال ضلع میں کانگریس پارٹی ضلعی صدر اے لکشمن کمار کی قیادت میں سابقہ بلدیہ چیر مین گری ناگا بھوشنم بنڈہ شنکر محمد معز الدین مکثر علی نہال ریاض درگیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس پاارٹی کارکنوں نے تحصیل چوراہے پر احتجاجی دھرنا منظم کیے اور وزیر آعظم مودی کا علامتی پتلہ نزر آتش کیے اس موقع پر اے لکشمن کمار نے میڈیہ کو مخاطب کرتے ہویے وزیر آعظم مودی کے دیے گیے بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کی تلنگانہ عوامی احتجاج اور جذبات کا احترام اور کیے گیے وعدے کے مطابق کانگریس پارٹی کے اقتدار کی پرواہ کیے بغیر سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایے نریندر مودی اپنے الفاظ کو واپس لینے کا مطالبا کیا
٭٭پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ ریاست کے تعلق سے نازیبہ ریمارکس کرنے کے خلاف آج جگتیال کلکٹریٹ کے روبرو رکن اسمبلی یم سنجے کمار کی قیادت میں ٹی آر یس پارٹی قایدین عبدالقادر مجاہد آصف مقیم احمد شجیع فیروز اور دیگر کثیر تعداد میں کارکنوں نے سیاح بیاچیس لگا کر احتجاجی دھرنا دیے اور وزیر آعظم کا علامتی پتلا نذر آتش کیے کے سی آر جدوجہد اور تحریک اور عام ہڑتال سے ہی ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں سے قراداد منظور کروانے کا کے سی آر کو ہی اعزاز ہے اسکی وجہ سے ہی تلنگانہ کا قیام عمل میں آنے کے رکن اسمبلی یم سنجے کمار کہا
مدہول : مدہول میں قومی شاراہ پر وزیر آعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول وصدر ضلع نرمل ٹی آر ایس پارٹی مدہول نے کہاکہ نریندر مودی کوزیبا نہیں دیتا کہ وہ تلنگانہ کی تشکیل پر زہر اگلتے ہوئے ریمارکس کریں ۔ احتجاجیوں نے وزیر آعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی احتجاج کے دوران کچھ دیر کیلئے ٹریفک مسدود ہوگئی۔ اس موقع پر افروز خان صدر منڈل ٹی آر ایس پارٹی مدہول سید خالد مخدوم کوآپشن ٹی ار ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔
بھینسہ : وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تلنگانہ کی تشکیل پر کئے گئے نازیبا ریمارکس پر بھینسہ ڈیویڑن کے مختلف منڈلوں میں ٹی آر ایس قائدین و کارکنان نے زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے ہاتھوں کے سیاہ پرچم لیکر راستہ روک کر دھرنا اور احتجاج بڑے پیمانے پر منظم کرتے ہوئے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علامتی پتلہ نذر آتش کیا اور تلنگانہ تشکیل پر نازیبا ریمارکس کا استعمال کرتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرنے اور شہدائے تلنگانہ کی توہین کرنے کا وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا۔
آرمور: رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین ضلعی صدر ٹی آر ایس پارٹی جیون ریڈی کی قیادت میں وزیراعظم نریندر مودی نے جو ریاست تلنگانہ کے متعلق بیان بازی کی ہے اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ اور مرکزی حکومت نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا گیا۔ اس طرح آرمور ماناسا ہائی اسکول بائی پاس مامڑپلی سے لیکر امبیڈکر چوراہے تک تقریبا چار کلیو میٹر بائیک ریالی کا اہتمام جیون ریڈی کی قیادت میں سیاہ پرچم لگا کر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو، ریاستی قائد کے نرسمہا نائیڈو، حلقہ اسمبلی انچارج آرمور راجیشور ریڈی ، ٹی آر ایس اقلیتی قائد سمیر احمد، عثمان علی حضرمی، میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون، نائب چیرمین شیخ منو، کونسلر محمد امتیاز حسین، نمائندے کونسلرس عبدالرحمن، سید عتیق احمد، سید فیاض ، کے علاوہ پنڈت پریم ، محمد شاکر ،محمد عادل، پوجا نریندر، چکرو، روی گوڈ، ودیگر موجود تھے۔
کاغذنگر ۔کاغذ نگر میں ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راو، مونسپل چیئرمین محمد صدام حسین، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کے سرنیواس، کونیرو چاریٹیبل ٹرسٹ چیرمین کے وامشی کرشنا اور ٹی آر ایس پارٹی صدر پرساد کے علاوہ سینکڑوں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے زیر نگرانی میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے سیاہ بیاجس اور سیاہ جھنڈوں کے ساتھ ایم ایل اے کیمپ آفس سے موٹر سائیکل ریلی کا آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے اپنے خطاب میں بی جے پی پارٹی قائدین کو اپنی حد میں رہنے کا انتباہ دیا، اگر دوبارہ وزیراعظم کی جانب سے نازیبا ریمارکس کیا جائے تو اعلی پیمانے پر احتجاجی دھرنا پروگرام میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔
صدر جمیعتہ العلماء ضلع بیدر کا مسکان خان کوٹیلی فون
بیدر۔ کل 8؍فروری کو سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہواتھاجس میں ایک باحجاب مسلم طالبہ کا بھگواشال دھاری طلبہ نے گھیراؤ کیاتھا اور اس کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے تھے جس کے جواب میں مسلم طالبہ نے پورے یقین کے ساتھ خدائے واحد کو پکاراتھااوراس کی کبریائی بیان کرتے ہوئے ’’اللہ اکبر‘‘ کانعرہ بلند کیا تھا۔ایک مسلم بے بس طالبہ کایہ ویڈیو کافی وائرل ہوا۔آج 9؍فروری کے بیشتر اردو اخبارات کی شہ سرخی اسی ویڈیوکلپ کی بنیاد پر بنی ہے اور آج ہی قبل از دوپہر ایک ویڈیو مقامی سطح پر وائرل کی گئی ہے ۔جس میں صدر جمعیتہ العلماء بیدر مفتی غلام یزدانی نے مسکان خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا ۔