اعراس شریف

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( راست ) : تقاریب عرس شریف حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ 13 صفر بعد نماز عصر پرچم کشائی ہوگی ۔ بعد نماز مغرب ختم خواجگان و جلسہ قرات و کلام پاک ہوگی ۔ نگرانی حافظ و قاری رضوان قریشی کریں گے ۔ 14 صفر بعد نماز مغرب صندل مبارک بارگاہ حضرت سید شاہ اکبر محمد محمد الحسینی قبلہؒ واقع بیرون غازی بنڈہ سے روانہ ہو کر آستانہ عالیہ مصری گنج پہونچے گا ۔ بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا محمد خالد علی قادری مخاطب کریں گے ۔ 15 صفر بعد نماز فجر مراسم صندل مالی بدست سجادہ نشین و متولی عمل میں آئے گی ۔ بعد نماز مغرب مجلس مذاکرات زیر نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ہوگا ۔ 9-30 بجے شب ضربات رفاعیہ 10 بجے شب محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 16 صفر 8-30 بجے صبح ختم قرآن مجید ، 10 بجے صبح محفل قل مبارک سماع کے بعد تقاریب عرس شریف کا اختتام ہوگا ۔ تمام مراسم حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ انجام دیں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت میاں عزت اللہ شاہ چشتی نقشبندی 3 ستمبر اتوار بعد نماز فجر غسل شریف اور بعد نماز مغرب صندل مالی 4 ستمبر بعد نماز مغرب چراغاں و محفل سماع منعقد ہوگی ۔ مراسم عرس شریف و محفل سماع کی نگرانی مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کریں گے ۔۔
٭٭ حضرت علوی سید خواجہ صوفی یوسف علی شاہ قلندر المعروف دادا غیب قلندر کا تین روزہ عرس شریف 12 ، 13 ، 14 صفر جشن جلوس صندل مبارک ، چراغاں و قل مقرر ہے ۔