اعراس شریف

   

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر ۔ (راست) عرس حضرت سید شاہ ندیم اﷲ حسینی چشتی ؒ کا عرس شریف 20 اور 21 صفر کو احاطہ درگاہ شریف کشن باغ میں منایا جائے گا ۔ 20 صفر کو بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و ختم تلاوت قرآن اور بعد نماز مغرب رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین انجام دی جائے گی ۔ بعدہ محفل سماع 9 بجے شب تک جاری رہے گی۔ 21 صفر کو چراغاں مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر نعت و منقبت خوانی ہوگی اور بعد نماز مغرب تا 2 بجے شب محفل جاری رہے گی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ ندیم اﷲ حسینی چشتیؒ انجام دیں گے ۔
OoO حضرت ولی محمد شاہ قریشی قادری الجمالی ؒ درگاہ شریف قادری باغ ، عنبرپیٹ کا 7 ستمبر بعد نماز فجر غسل شریف سے آغاز ہوگا۔ قبل غسل شریف ختم قرآن مجید و قصیدہ بردہ شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عشاء صندل مبارک از خانقاہ جمالیہ سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا ۔ صندل مالی چادرگل و سلام گذرانا جائے گا ۔ صندل مالی کی رسم سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ بعد صندل مالی جلسہ یوم اولیاء اﷲ منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری ، مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی مجددی قادری ، مولانا حافظ محمد خان بیابانی رفاعی مخاطبکریں گے ۔ 8 ستمبر کو بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔
O٭O حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی ( اولیٰ ) محقق ؔ قدس سرہ العزیز کا عرس شریف و فاتحہ بڑی پیرانی ماں ( محل مبارک حضرت وہاب شاہؒ ) و پیرزادی سیدہ مظہر قادری 7 ستمبر زیرسرپرستی حضرت ابوالمحامد شاہ سید عبدرالرزاق حسینی القادری الملتانی مقرر ہے ۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیامگاہ سجادہ نشین بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا ۔ بعد نماز مغرب درگاہ شریف برمزار معزؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی۔ مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی کی دعا ہوگی ۔