اعراس شریف

   

حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( راست ) عرس شریف قطب دکن مرشدی و مولائی حضرت سید شاہ سہراب الدین حسینی رضوی چشتی عریاں شمشیر قدس سرہ عرس شریف سید شاہ امین الدین حسینی رضوی چشتی القادری کا آغاز29 ستمبر 13 ربیع الاول جمعہ بعد نماز فجر غسل شریف، بعد نماز عصر محفل ختم قرآن مجید، بعد نماز مغرب جلوس صندل مبارک از درگاہ حضرت سید شاہ علی پیر بیجاپوری ، لنگر حوض تا درگاہ شریف۔ 30 ستمبر 14ربیع الاول ہفتہ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و صندل مالی، بعد نماز مغرب پیشکشی چادر گل، سلام و فاتحہ و سماع، مراسم صندل مالی متولی و سجادہ نشین فیقر سید شاہ محمود حسینی رضوی چشتی القادری انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء جشن عید میلادالنبیؐ و فیضان اولیاء زیر سرپرستی حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین روضہ بزرگ گلبرگہ شریف، مہمان خصوصی مولانا سید شاہ یوسف حسینی برادر سجادہ روضہ بزرگ گلبرگہ، بعد اختتام جلسہ تبرک و طعام ۔
ll 41 واں عرس شریف قطب دکن حضرت سید واجد علی شاہ قادری نقشبندی مجددی ؒ واقع احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ ظاہر الدین موسیٰ باؤلی میں13 ربیع الاول 13 اور 14 ربیع الاول کو مقررہے۔ 13 ربیع الاول کو بعد عصر قرآن خوانی ، بعد مغرب صندل شریف اور مراسم صندل مالی انجام دی جائیگی۔ جناب سید شاہ انور حسین قادری نقشبندی نگرانی کریں گے۔ مولانا حافظ مفتی سید شاہ صغیر احمد قادری نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ مہمان خصوصی ہونگے۔14 ربیع الاول بعد عصر چادر گل ، چراغاں ہوں گے۔
نعتیہ محفل
حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( راست ) مدرسہ تعلیم القرآن مسجد فقراء سراج محمدیہ بالا پور روڈ مجسمہ امبیڈکر میں 12 ربیع الاول بروز جمعرات بعد نماز ظہر نعتیہ مشاعرہ مقرر ہے۔ حافظ و قاری عبدالسمیع کی قر￿ت سے نعتیہ محفل کا آغاز ہوگا۔ شعراء میں احمد حسین ساگر، شبیر فیضی دیناج پوری، کامران اکمل، سمیر فہد شاہ، محمد عبدالرحمن فیصل فلاحی، سید مدثر قاسمی، سید شہباز مصطفی، حافظ و قاری محمد عبدالمقتدر رشادی بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ حافظ محمد مصطفی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔