افغانستان میں ائی ایس دہشت گردوں پر ایران کے صدر نے اپنی تشویش کا اظہار کیا

,

   

تہران۔ ایران کے صدر ابراہیم رائسی نے ایک سرکاری ٹی وی کی خبر کے مطابق افغانستان میں دعوۃ اسلامی کے دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

رائیسی نے پیر کے روز مذکورہ کابینہ اجلاس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ”دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ‘ جو افغانستان میں واشنگٹن کی غیر مستحکم کرنے کی حکمت عملی کے خطوط پر انجام دی جارہی ہے‘ اس ملک میں دہشت گردی کے اقدامات کے دائرے میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتی ہے“۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق انہوں نے حال ہی میں افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد پر پیش ائے دہشت گردانہ بم حملے کا حوالہ دیا او رکہاکہ ”اس قسم کے حملوں کو انجام دینے کا مقصد اختلاف‘ جنگ اور مذہبی خون ریزی کو انجام دینا ہے“۔

رائیسی کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ افغانستان کے مذکورہ حکمرانوں سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے جو قومی سلامتی کو یقینی بنانے پر مشتمل ہے۔

ایران کے خارجی وزیر نے پیر کے روز اعلان کیاکہ تہران افغانستان کے حالات پر مستقبل قریب میں ایک وزراتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔