افغانستان میں مہنگائی، ملازمین کو سخت مشکلات

   

کابل : افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کو تقریباً ایک ہفتہ گزرنے کے بعد ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ تا حال بینکوں کی بندش اور بے روزگاری کے سبب افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کے باہر ملک چھوڑنے کے خواہش مند ہزاروں شہری موجود ہیں۔ یہ مناظر شہر میں افراتفری کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔بین الاقوامی امداد پر انحصار کرنے والی افغانستان کی کمزور معیشت طالبان کے کنٹرول کے بعد بے یقینی کے دور سے گزر رہی ہے جس کے باعث افغان شہریوں کو خوراک اور رہائش کے مسائل کا سامنا ہے۔ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سابق پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ “میں مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہوں۔