افغانستان پر ایم ای اے کے پارلیمانی فلور لیڈرس کے ساتھ اجلاس میں اسدالدین اویسی کی شرکت

,

   

ایم ای اے نے کہاکہ افغانستان سے تمام ہندوستانی باشندوں کو محفوظ لانے میں حکومت سنجیدہ ہے
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے منگل کے روز جانکاری دی ہے کہ انہیں افغانستان پر پارلیمانی داخلی وزرات کی جانب سے پیش کی جانے والے تفصیلات پر مشتمل پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرس کے مجوزہ اجلاس میں شرکت کے لئے انہیں دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

اے این ائی سے ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں اویسی نے اس تبدیلی کے متعلق جانکاری دی ہے۔ اس سے قبل پیر کے روم اویسی نے ٹوئٹر پر کہاتھا کہ اس اجلاس کے دعوت نامہ کی انہیں امید ہے۔

خارجی امور کے وزیرایس جئے شنکر نے پیر کے روز ٹوئٹ کیاتھا کہ وزیراعظم نریند ر مودی نے خارجی وزرات کو ہدایت دی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے فلور لیڈران کو حالات سے واقف کروائیں۔

جئے شنکر نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”افغانستا ن میں آنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی ایم ای اے کو تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈران کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہالد جوشی مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے“

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے یونین پارلیمانی امور کے وزیر پرہالد جوشی نے جمعرات کے روز منعقد ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے واقف کروایاتھا۔ پٹیل کے اس پوسٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اویسی نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”سر مجھے امید ہے کہ اے ائی ایم اے ایم کو بھی مدعو کیاجائے گا“
ایسے وقت میں یہ بات ہورہی ہے کہ جب حکومت ہند شورش زدہ ملک سے کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد اپنے شہروں کو حفاظت کے ساتھ نکالنے کی سعی میں لگی ہوئی ہے۔
افغانستان کے بیشتر حصہ پر کنٹرول کے بعد 15اگست سے حکومت ہند مسلسل اپنے سفیروں‘ سفارتی عملے اور سکیورٹی اسٹاف کے بشمول ہندوستانی شہریوں اور افغانستان کے سکھوں‘ ہندوؤں‘ اور دیگر اقلیتی طبقات کے قائدین کے محفوظ انخلاء میں مصروف ہے