افغا نستان میں کورونا کے 58نئے مریض

   

کابل ،13اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں کورونا وائرس ‘کووڈ ۔19’کے 58نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 665ہوگئی ہے ۔افغانستان کی صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان واحداللہ نے یہ اطلاع دی ۔انھوں نے صحافیوں سے کہاکہ کورونا کے 13نئے معاملے کابل میں ،28قندھار میں اور باقی ملک کے دیگر حصوں میں سامنے آئے ہیں۔