اقامتی اسکول میں سمیت غذا سے طالب علم فوت

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) ضلع بھونگیر کے ایک سرکاری اقامتی اسکول میں سمیت غذا سے ایک طالب علم فوت ہوگیا۔ بھونگیر پولیس ذرائع کے مطابق 12 سالہ پرشانت جو چھٹی جماعت کا طالب علم تھا بھونگیر کے گورنمنٹ ریسیڈنشیل اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ 11 اپریل کو پرشانت ہاسٹل کے دیگر طلبہ کے ساتھ متاثر ہوگیا تھا۔ ہاسپٹل میں کھانے کے بعد طلبہ دست و قئے کا شکار ہوگئے تھے اور شدید متاثر ہوگئے تھے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ پرشانت کی صحت مزید بگڑ گئی تھی جسے مقامی ہاسپٹل میں علاج کے بعد بنجارہ ہلز کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع