اقدام خودکشی میں زخمی ویزا کنسلٹنٹ دواخانہ میں فوت

   

حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) امریکہ اور دیگر ممالک کیلئے ویزا کی فراہمی کی خدمات انجام دینے والے شہر کے ایک ویزا کنسلٹنٹ 34 سالہ فیضان احمد جمعہ کی اولین ساعتوں ایک ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے وہ گذشتہ روز اقدام خودکشی کے طور پر سر پر گولی چلائی تھی ۔ دواخانہ کے ذرائع نے کہا کہ ان کے سر میں خون رسنے لگاتھا اور جمعرات کو 4 بجے شام سے خصوصی نگرانی میں رکھا گیا تھا ۔ بالآخر جمعہ کی صبح انہوں نے آخری سانس لی ۔ متوفی فیضان ولد سلمان احمد ساکن مانصاحب ٹینک ایک تعلیمی کنسلٹنسی چلاتے تھے اور کاروبار میں بھاری نقصانات سے دوچار ہوگئے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر جمعرات کو انہوں نے ایک کرایہ کی مرسیڈیز بنز کار کے ذریعہ آوٹر رنگ روڈ منچیرولا پہونچے اور کار میں بیٹھ کر اپنے ہاتھوں سے سر پر گولی چلالی ۔

پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ، بلدی ملازم گرفتار
حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبر آباد پولیس کے سائبر جرائم شعبہ نے بلدیہ کے ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے ٹیکس پن فراہم کیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ڈپٹی کمشنر بلدیہ راجندر نگر سرکل کی شناخت کی کارروائی اور دو افراد چندو ویلگا کمپیوٹر آپریٹر الوال سرکل اور ناگیشور بابو کو گرفتار کرلیا ۔ وہ فرضی دستاویز کے ذریعہ پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔