اقلیتی امیدواروں کیلئے گروپ I امتحانات کی کوچنگ31 مارچ تک درخواستوں کے ادخال کی سہولت

   

حیدرآباد۔/26 مارچ، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے گروپ I امیدواروں کو امتحانات کی تیاری سے متعلق مفت کوچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں گروپI امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر محمد الیاس احمد کے مطابق 45 روزہ کوچنگ پروگرام صبح 10 تا شام 5 بجے تک رہے گا۔ خواہشمند امیدوار 31 مارچ تک تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل گن فاؤنڈری میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ حکومت نے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں گروپI کوچنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی امیدوار منتخب ہوسکیں۔ کوچنگ کے سلسلہ میں تاحال صرف 77 درخواستیں موصول ہونے کی اطلاع ہے جبکہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو اس سہولت سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔1