اقلیتی فینانس کارپوریشن سے 14 مختلف کورسیس میں ٹریننگ کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن نے 14 مختلف کورسیس میں ٹریننگ کیلئے اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ شہر اور اضلاع میں 15 نومبر سے کورسیس میں تربیتی کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ منیجنگ ڈائرکٹر کارپوریشن کے مطابق اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے اہل امیدواروں کو جن 14 کورسیس میں مختصر مدتی اِسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ کا منصوبہ ہے ان میں ویب ڈیولپر، پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ، بیوٹیشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کمپیوٹر ہارڈ ویر اینڈ نیٹ ورکنگ، ہوٹل ان ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ، ڈیٹا سائینس اینڈ روبوٹکس، بلڈ بینک ٹیکنیشن، لیاب ٹیکنیشن، ملٹی پرپز ہیلت ورکر، فزیو تھراپی، ڈائیلاسیس ٹیکنیشن اور دیگر کورسیس شامل ہیں۔ اہل امیدوار متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کے دفاتر سے درخواستیں حاصل کرسکتے ہیں جنہیں 14 نومبر تک داخل کرنا ہوگا۔ ٹریننگ کیلئے انکم سرٹیفکیٹ داخل کرنا ہوگا جس کے تحت دیہی علاقوں میں امیدوار کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 50 ہزار جبکہ شہری علاقوں میں سالانہ 2 لاکھ ہونی چاہیئے۔ کورس کے اعتبار سے امیدوار کی تعلیمی قابلیت ضروری ہے۔ر