اقوام متحدہ نے مسلمانوں کے خلاف مظالم کے واقعات پر ہندوستان کو متنبہ کیا ۔ 

,

   

جنیوا: اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلے نے ہندوستان کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے اندر تقسیم کرنے والی پالیسی سے معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے ۔ مشیل باچلے نے کہا کہ ملک میں تنگ نظری سیاسی ایجنڈہ کی وجہ سے کمزور طبقہ پہلے ہی مشکل حالات سے گذر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی اطلاعات مل رہی ہیں جن سے اس بات کے اشارہ ملتے ہیں کہ اقلیتوں کیساتھ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خصوصا مسلمانو ں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہوئی ہے ۔ مشیل اوچلے نے یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ میں کہی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل نے کشمیر میں انسانی حقوق کے خلا ف ورزی اور اس کی جانچ کی بات کہی تھی ۔2016 ء میں بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سالانہ رپورٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی مذمت کی تھی ۔ ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ نریندر مودی حکومت آزادی اظہار پ رہونے والے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے ۔