الائینس ایر کی /25 مئی سے دوبارہ فلائیٹ سرویس

,

   

ممبئی ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کی علاقائی سرویس الائینس ایر نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اپنے نٹ ورک کی مختلف منزلوں کیلئے /25 مئی سے اپنی فلائیٹ سرویس دوبارہ شروع کرے گا اور روزانہ 57 سرویسیس چلائے گا ۔ الائینس ایر نے ایک بیان میں کہا کہ ایرلائین نے ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ علاقائی منازل کو مربوط کرنے کی کوشش کی ہے اور کچھ اسی طرح شیڈول ترتیب دیا گیا ہے کہ مسافرین اپنے وطن کو ممکنہ حد تک جلد از جلد واپس پہنچ جائیں ۔ دہلی سے کسٹمرس کو کئی شہروں کیلئے فلائیٹس دستیاب ہوں گے ۔ اسی طرح ممبئی ، حیدرآباد ، کولکتہ سے بھی مختلف شہروں کیلئے مسافرین سفر کرسکیں گے ۔ الائینس ایر نے کہا کہ دوران پرواز طیارے میں احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے ۔ اُس سے قبل سوار ہوتے وقت اور منزل پر آمد کے موقع پر بھی ضروری احتیاط برتی جائے گی تاکہ کورونا وباء سے محفوظ رہ سکیں۔