الشفاء اسپتال کی مرکزی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملہ۔ فلسطینی اہلکار

,

   

سال1946میں قائم طبی عمارت غزہ پٹی میں سب سے بڑا صحت کا ادارہ ہے
غزہ۔ ایک اسرائیلی فضائی حملہ میں غزہ میں الشفاء میڈیکل کامپلکس کی ایک عمارت کوتباہ کردئے جانے کی جانکاری ایک فسطینی صحت اہلکار نے دی ہے۔ غزہ نژاد وزرات صحت کے محکمہ فارمسٹیکل کے ڈائرکٹر جنرل منیر البرش نے رپورٹرس کو بتایاکہ الشفاء کامپلکس اسرائیلی بمباری کے نشانے پر تھی‘ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق اس کے محکمہ کارڈیالوجی تباہ کردیاگیاہے۔

البرش نے کہاکہ اسرائیلی دستوں نے اس سے قبل طبی کامپلکس کی خصوصی عمارت کی پہلی منزل کو نشانہ بنایا جہاں پر انتہائی حساس مریضوں کا یونٹ(ائی سی یو) تھا۔

مرنے والوں کی حقیقی تعداد دئے بغیر انہوں نے اشارہدیاکہ اسپتال سے جانے والے ایک اندازے کے مطابق 40بے گھر افراد کو اسرائیلی فورسیس نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اموات اور زخمی ہوئے ہیں۔

درایں اثناء سرکاری میڈیا دفتر نے غزہ میں جاری تباہی کے لئے عالمی کمیونٹی اور خاص طور سے امریکہ کو ”میڈیکل کامپلکس کے اندر رہنے والے بے گھر افراد‘ مریضوں‘زخمیوں‘ میڈیکل اسٹاف کو نشانہ بنانے کے جاری جرائم کے لئے پوری طرح ذمہ دار ٹہرایاہے“۔

میڈیادفتر نے ”اسپتالوں‘ میڈیکل عملے اور اندر کے ہر ایک کی حفاظت کے لئے“ بغیرکسی استثناء کے غزہ میں عالمی اداروں کی فوری مداخلت کی مانگ کی ہے۔خصوصی اسپتالوں کے بشمول سال1946میں قائم طبی عمارت غزہ پٹی میں سب سے بڑا صحت کا ادارہ ہے